Meri Qalam - Urdu
Monday, November 7, 2011
Monday, August 1, 2011
Tuesday, March 29, 2011
ایک مزاحیہ قطعہ
اک بھوت سے ہوئی جو ملاقات کل مری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوچھا یہ میں نےاس سےابھی تک ہوکیوں یہاں
جب کٹ چکا ٹکٹ تونہیں جاتے کیوں عدم۔۔۔۔۔
یہ کیا ہے ساری رات بھٹکنا یہاں وہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بولا یہ بھوت میں بھی پریشاں ہوں کیا کروں
گھسنےنہیں وہ دیتےسواٹکا ہوں میں یہاں
کہتےہیں ویزا دینگےنہیں کی جوخود کشی
پوری کہاں قیام کی مدّت ہوئی وہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب آپ ہی بتا ئیے آخر کروں میں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔؟
رہنا یوں ہی ہے دونوں جہانوں کے درمیاں
از
عالیہ تقوی
الہ آبادی
پیشکش
رضیہ کاظمی
عالیہ تقوی
الہ آبادی
پیشکش
رضیہ کاظمی
Friday, December 24, 2010
وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا
وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا
اِک ہِجر جو ہم کو لاحق ہے تا دیر اسے دہرائیں کیا
وہ زہر جو دِل میں اتار لیا پھر اس کے ناز اُٹھائیں کیا
پھر آنکھیں لہو سے خالی ہیں یہ شمعیں بجھنے والی ہیں
ہم خُود بھی کسی کے سوالی ہیں اس بات پہ ہم شرمائیں کیا
اِک آگ غمِ تنہائی کی جو سارے بدن میں پھیل گئی
جب جسم ہی سارا جلتا ہو پھر دامنِ دل کو بچائیں کیا
ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے ہم صُورت گر کچھ چہروں کے
بے جذبئہ شوق سنائیں کیا کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا
اطہر نفیس

Wednesday, December 22, 2010
یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ﴿۵۱﴾
اے ایمان والو یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو کوئی تم میں سے ان کے ساتھ دوستی کرے تو وہ ان میں سے ہے الله ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا ﴿۵۱﴾
Monday, November 1, 2010
الله تعالیٰ کی سلطنت
لِّـلَّـهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ؕ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ ؕ يَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ الذُّكُوۡرَ ۙ ﴿۴۹﴾
اَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانًا وَّاِنَاثًا ۚ وَيَجۡعَلُ مَنۡ يَّشَآءُ عَقِيۡمًاؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌ قَدِيۡرٌ ﴿۵۰﴾
الله تعالیٰ ہی کی ہے سلطنت آسمان اور زمین کی وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جس کو چاہتا ہے بیٹیاں عطا فرماتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹا عطا فرماتا ہے۔ (۴۹)
یا ان کو جمع کر دیتا ہے بیٹے بھی اور بیٹیاں بھی اور جس کو چاہے بے اولاد رکھتا ہے بے شک وہ بڑا جاننے والا بڑی قدرت والا ہے۔ (۵۰)
Sunday, October 17, 2010
خواب
خواب وہ نہیں ہوتے
جو آپ نیند میں دیکھا کرتے ہیں
جو آپ نیند میں دیکھا کرتے ہیں
خواب وہ ہوتے ہیں
جن کے لیے آپ نیند قربان کردیتے ہیں-
Subscribe to:
Posts (Atom)